Right way of writing Blogpost in Urdu
بلوگر پر پوسٹ لکھنے کا صیح طریقہ
پوسٹ ٹائیٹل:
سب سے پہلے آپ اپنی پوسٹ کا اچھا سا
ٹائیٹل سلیکٹ کر لیں۔ ٹائیٹل ایسا سلیکٹ کریں جس میں آپ کا کی ورڈ بھی شامل ہو
اور اس میں کرنٹ ٹرینڈ بھی نظر آئے۔ اور کوشش کرکے جو بھی پوسٹ لکھیں وہ کرنٹ
ٹرینڈ پر ہونی چاہئیے اس طرح آپ کی کامیابی کے امواقع زیادہ ہوں گے۔ مثال کے طور پر میں نے پوسٹ رمضان پر
لکھنے کا سوچا ہے تو میرا کی ورڈ رمضان ہو گا۔ لیکن ٹرینڈ جو ہے وہ نووال کرونا
وائرس یا کوویڈ نائنٹین یا ٹوینٹی کا ہے۔ تو میری پوسٹ کا ٹائیٹل دونوں کی ورڈ پر
مشتمل ہونا لازمی ہے۔ جیسا رمضان میں کوویڈ نائینٹین یا ٹوینٹی میں نماز تراویح
کیسے ادا کریں۔
انٹروڈکشن :
پوسٹ کا ٹائیٹل لکھنے کے بعد آپ اپنے کی ورڈ کا
انٹروڈکشن یعنی تعارف لکھنا شروع کریں۔ اور کوشش کریں کے تعارف لکھنے کی شروعات
آپ کے کی ورڈ سے ہو یا پھر پہلے فقرے میں آپ کا کیورڈ آئے یا پھر پہلے سو الفاظ
کے درمیان میں آپ کا کی ورڈ لازمی استعمال ہو۔ بہتر تو یہی ہے کہ آپ کی پوسٹ
کے ہر سو الفاظ کے درمیان آپکا کی ورڈ دو دفع لازمی آئے۔ یہ ایک کی ورڈ کا
بہترین استعمال ہے۔ اگر آپ اس سے زیادہ کی ورڈ کا استعمال کریں گے وہ کی ورڈ
سٹیفنگ کے ذمرے میں آئے گا۔ تو گوگل آپ کی اس کی ورڈ کو رینک نہیں کرے گا۔
سمری:
پوسٹ میں سمری لکھنے کے بیشمار طریقے ہیں آپ کسی بھی
طریقے کو فالو کر لکھ سکتے ہیں۔ جو کی نیچے وضاحت کے ساتھ درج زیل ہیں۔
·
آپ اپنے کی ورڈ کے پوائنٹس کو نمبر پوائنٹس دیں
اور ان کو ترتیب سے نمبر کے حساب سے وضاحت کریں
·
آپ اپنے کی ورڈ کے پوائنٹس کو بولِٹ پوائنٹس
دیں اور ان کو ترتیب سے بولِٹ نمبر کے حساب سے وضاحت کریں
·
آپ اپنے کیورڈ کو پیرا گراف کی شکل میں وضاحت
کریں
·
آپ اپنے کیورڈ کو مین پوائنٹس کے حساب سے وضاحت
کریں
·
آپ اپنے کی ورڈ کو مثالوں کے لحاظ سے وضاحت
کریں
اوپر بیان کیے گئے طریقے کو استعمال کرکے آپ
کوئی بھی پوسٹ لکھ سکتے ہیں اور اس کو گوگل میں انڈیکس کرواسکتے ہیں اور
رینک بھی کروا سکتے ہیں۔
کنکلوژین:
پوسٹ کے آخر میں کنکلوژین لکھا جاتا ہے اور اس میں
یہ بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کیا ریکمینڈ کرتے ہیں۔ اور گزشتہ کی گئی سریچز میں کیا
شامل کرتے ہیں۔ اس طرح ریسپیز پر کام کرنے والوں کے لیے بھی یہی ہے کہ وہ بتائیں
کہ کونسے مریض ان کی اس ریسپی کو استعمال نہ کریں۔ اور اسی طرح تجرباتی علم کو
شیئر کرنے والے بھی بتائیں کہ کونسے لو گ اس تجربہ کو ٹرائی نہ کریں۔ یا پھر یہ
کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ یا پھر یہ کتنا فائدہ مند ہے۔ یہ سب باتیں ایک اچھی پوسٹ
کی نشانی ہیں۔
عام اور سادہ فہم الفاظ میں اس میں پوسٹ
کے رزلٹ اور اپنا تجربہ بیان کیا جاتا ہے۔ کہ میں نے اِس طرح سے یہ کام کیا تھا
مجھے یہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اور اس میں
میں نے ان چیزوں کو خطرناک حد تک خطرہ والا پایا ہے۔ تو آپ جب اس پر کام شروع
کریں ان احتیاط کو مد نظر رکھیں اور اس کے بعد کام کریں۔ یہ سب باتین پوسٹ کے
کنکلوژین والے پورشن میں شامل کی جاتی ہیں۔



I am happy to find your distinguished way of writing the post. Now you make it easy for me to understand and implement the concept. Thank you for the post. seo service
ReplyDelete