What is Blogging and how to Earn money from Blogger in Urdu

What is Blogging and how to Earn money from Blogger in Urdu

 بلوگنگ کیا ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں

تعارف:

بلوگنگ بنیادی طور پر گوگل سریچ انجن کی ایک پروڈکٹ ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پرسنل ڈائیری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اور بلوگنگ میں اپنے روزمرہ شیڈول کو شامل کرنا۔ اور ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنا تھا۔ لیکن آجکل بلوگنگ کو معلومات کو شیئر کرنے اور حاصل کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کام کیسے کرتا ہے۔ فرض کریں کے آپ ایک ریسریچر ہیں یا پھر ایک سائنٹسٹ یا پھر ڈاکٹر یا پھر انجنئیر یا پھر ٹیچر یا آپ ایک سٹوڈنٹ بھی ہو سکتے ہو۔ آپ نے دن میں کچھ نیا سیکھا یا تجربہ کیا اب آپ اس علم کو لوگوں تک پہنچا سکتے ہو تاکہ لوگ اس علم سے آشنا ہوں اور مستفید ہوں۔

آپ اپنے علم کو لوگوں تک پہنچانے کے لیےبلوگنگ کے علاوہ مختلف طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ مختلف سکول اور کالجز اور تعلیمی ادارے وزٹ کریں یا پھر اپنی کتاب لکھیں اور اس کو پبلیش کروائیں۔ یا پھر سیمینار یا کانفرنس کا انعقاد کریں۔ لیکن یہ سب کے سب بہت ہی زیادہ مہنگے اور وقت لگانے والے طریقہ کار ہیں۔ تو پھر ان کا حل کیا ہے جو کہ سستا بھی ہو اور وقت ضائع بھی کم سے کم ہو۔ اس کے لیے ہمارے پاس ایک ہی پلیٹ فارم بچتا ہے اس کو سوشل میڈیا کہتے ہیں۔ اور آج ہم جس پر بات کریں گے وہ بلوگنگ کہلاتی ہے۔

بلوگنگ کے فائدے:

بلوگنگ سب سے آسان اور تیز ترین راستہ ہے اپنا علم یا پھر اپنا نظریہ لوگوں تک پہنچانے کا آپ کو کرنا کیا ہے۔ کہ بس ایک پوسٹ لکھنی ہے اور اپنے بلوگ پر پبلیش کر دینی ہے۔ اگلی پوسٹ میں میں وضاحت کے ساتھ بیان کروں گا کہ گوگل اکائونٹ کو استعمال کرکے آپ بلاگر کا اکائونٹ کیسے بنا سکتے ہیں۔ اور بغیر انویسٹ منٹ یا پھر بغیر پیسے لگائے آپ بلوگنگ شروع کر سکتے ہیں۔ اور آپ ڈالر کما سکتے ہیں۔ وہ بھی اپنا ملک تو دور کی بات اپنے گھر کوبھی چھوڑے بغیر اور اس میں نہ تو کسی قسم کی عمر کی پابندی ہے اور نہ ہی جینڈر کی ریسٹریکشن۔ نہ کوئی انٹرویو نہ کوئی ٹائم کی پابندی۔ آپ جب چاہیں اور جس وقت چاہیں کام کریں اور جتنا چاہیں اتنا کمائیں۔

بلاگنگ سے کمائی:

اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں جس کا آپ سب کو انتظار ہے کہ بلوگنگ کے ذریعے  ہماری ارننگ کیسے ہو گی۔ اور گوگل کا اس کا کیا فائدہ ہو گا بنیادی طور پر ہماری پوسٹ یا پھر بلوگر اکائونٹ کے ذریعے سے گوگل کے پاس ٹریفک آئی گی اور اس ٹریفک کو دیکھ کر گوگل کو مختلف کمپنی اور بزنس کی ایڈ ملے گی جس کو گوگل اپنے پلیٹ فارم پر ان سے ایک اچھی رقم لے کر چلائے گا۔ اور اس حاصل شدہ رقم میں سے تھوڑی سی رقم ہمیں بھی دے گا یا پھر بلوگنگ والے کو بھی دے گا۔ ہماری ارننگ کا انحصار ہماری پوسٹ یا بلوگ پر چلنے والی ایڈ کی کلکس پر ہو گا۔ جتنے زیادہ ایڈز پر کلک ہونگے اتنی ہی زیادہ ارننگ ہوگی۔ کیونکہ ہمیں ارننگ ڈالرز میں ملے گی تو اس پر کرنسی کے ریٹس کا اتار چڑھائو اثر انداز ہوگا۔ اور دوسری طرف ٹریفک کا اتار اور چڑھائو اور کلکس کی کمی بیشی بھی آپ کی ارننگ پر اثر انداز ہو گی۔

 

اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد آپ کو پتہ چل گیا ہو گا کہ بلوگنگ کیا ہے اور اس سے کمایا کیسے جا سکتا ہے۔ اور وہ کونسے اعوامل ہیں جو کہ ہماری اررننگ پر اثر انداز ہوتے ہیں اس سے اگلی پوسٹ میں میں آپ کو بتائوں گا کہ اس طرح ان اثرانداز ہونے والے اعوامل کے اثر کو کم کر کے اپنی کمائی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔  آگے والی پوسٹوں میں میں نے یہ سب وضاحت کے ساتھ بیان کروں گا کہ آپ اس پر صیح طریقے سے اکائونٹ کیسے بنائیں تاکہ ہمیں گوگل ایڈسینس اپرووال بھی دے اور ہماری ارننگ بھی زیادہ ہو۔

 

0 Response to "What is Blogging and how to Earn money from Blogger in Urdu"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel