How create Blooger Account in Right way in Urdu

How create Blooger Account in Right way in Urdu

 بلوگر پر اکائونٹ کیسے بنائیں اور ہمیں کن چیزوں کی ضرورت ہے

جی میل اکائونٹ اور ڈومین:

بلوگر کو شروع کرنے سے پہلے ہمیں ایک جی میل اکائونٹ کی ضرورت ہوتی ہے بس اس میں آپ کو کسی قسم کی بڑی انویسٹ منٹ کی ضرورت نہیں ہوتی آپ ٹاپ ڈومین سے بھی بلوگنگ کر سکتے ہیں اور عام اور فری ڈومین سے بھی۔ فری ڈومین سے مراد بلوگر کی فری میں دی گئی بلوگ سپوٹ والی ڈومین ہے۔ اور ٹاپ ڈومین آپ کسی بھی اچھی ہوسٹنگ سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ جیسا کہ گو ڈیڈی اور ہوسٹنگر وغیرہ۔ عام طور پر میں بھی ان دونوں ہوسٹنگ سائٹ سے ہی ڈومین پرچیز کرتا ہوں۔ ان دونوں سے آپ کو اچھے ڈومین سستے میں مل جاتے ہیں۔

ڈاٹ ایکس وائے زیڈ اور ڈاٹ کام ڈومین ٹاپ ڈومین ہیں اور ان پر گوگل ایڈسینس کی اپرووال بھی جلدی مل جاتی ہے۔ فری ہوسٹنگ سائٹ کے ڈومین پر یا بلوگر کے بلوگ سپوٹ والے ڈومین پر اپرووال بہت دیر سے ملتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے پاس جی میل اکائونٹ ہوگا اگر نہیں ہے تو آپ اس لنک پر کلک کرکے جی میل کا اکائونٹ بنالیں۔ یہ بہت آسان ہے آپ نے صرف اس کو انکی مانگی گئی شرائط کو پورا کرنا ہے۔ اور اپنا موبائل فون نمبر دینا ہے۔ اور اس پر آنے والے کوڈ کو اپنے بننے والے جی میل اکائونٹ میں شامل کر کے ویری فائی کرنا ہے بس آپ کا جی میل اکائونٹ بلوگر کے استعمال کے لیے تیار ہے۔ 

بلوگر پر سائن ان:

اب آپ کو اپنے جی میل اکائونٹ کو پہلے گوگل پر جی میل کے آپشن پر کلک کر کے سائن ان کرنا ہے اور اس کے بعد گوگل پر بلوگر کو سریچ کریں۔ جیسے ہی سریچ رزلٹ آپ کے سامنے آئے گا آپ دیکھیں گے وہی بلوگر ڈاٹ کام لکھا بھی نظر آئے گا۔ آپ اس پر کلک کریں گے۔ اور ایک نئی ونڈو اوپن ہو گی۔ اس پر بلوگرسائن ان کا آپشن نظر آئے گا۔ آپ جیسے ہی اس پر کلک کریں گے وہ ویب پیج کو جی میل سائن ان پر ری ڈائریکٹ کر دے گا۔ وہاں پر آپ اپنے اس جی میل اکائونٹ کو سلیکٹ کریں گے جس پر آپ نے بلوگنگ شروع کرنی ہے۔ اس کا پاس ورڈ دیں گے اور سائن ان پر کلک کریں گے۔ بلوگرکی ویب سائٹ اگلے پیج پر چلی جائے گی۔

وہاں پر سب سے پہلے آپ کے بلوگریا بلوگنگ کا کیورڈ مانگا جائے گا۔ آپ وہی لکھیں گے جو کی آپ نے پچھلے ٹولز کو سلیکٹ کرکے سلیکٹ کیا تھا۔ اس کے بعد آپ کو نیکسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کی بعد آپ کو اپنے کیورڈ کو استعمال کرتے ہوئے بلوگر کا بلوگ سپوٹ والا ڈومین چننا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو نیکسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو کوئی بھی دلکش سا ظاہری نام چننا ہوگا۔ اگر آپ مشہور شخصیت ہیں تو آپ اپنے نام بھی لکھ سکتے ہیں اور نیکسٹ پر کلک کریں گے آپ کا بلوگنگ اکائونٹ بن جائے گا۔ آپ نیو پوسٹ پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس نیو پیج کھل جائے گا۔ جس پر آپ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا پریکٹیکل دیکھنے کیلیے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھیں۔

 

 

0 Response to "How create Blooger Account in Right way in Urdu"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel